تہران میں آذری سفارتخانہ کے باہر ایک گارڈ پر حملہ کیاگیا۔فائل فوٹو
تہران میں آذری سفارتخانہ کے باہر ایک گارڈ پر حملہ کیاگیا۔فائل فوٹو

ایران، آذر بائیجان کے سفارتخانے پرفائرنگ سے چیف سیکیورٹی آفیسر ہلاک

تہران: ایران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے پر فائرنگ کے واقعے میں چیف سیکیورٹی آفیسر ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،جس میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں چیف سیکیورٹی آفیسر ہلاک جبکہ 2 سیکیورٹی گارڈز زخمی ہوگئے۔

ایران پولیس کا کہنا ہے کہ آذر بائیجان کے سفارتخانے پر حملہ کرنیوالے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا تاہم ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب آذر بائیجان کے وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تہران میں آذری سفارتخانہ کے باہر ایک گارڈ پر حملہ کیاگیا ہے جس سے سیکیورٹی سروس کا سربراہ جاں بحق ہوگیا اور دو گارڈ زخمی ہوگئے۔

وزارت نے کہا کہ ایران میں آذربائیجانی سفارت خانے کے باہرایک گارڈ پوسٹ پر مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ حملہ آور نے گارڈ پوسٹ میں گھس کر سیکیورٹی اہلکار کو کلاشنکوف سے مار ڈالا۔