ننکانہ صاحب واقعے میں ملزم کو ہلاک کرنے کا مقدمہ درج

ننکانہ صاحب(امت نیوز)ننکانہ صاحب میں توہین مذہب کے مبینہ ملزم کو تھانے سے نکال  کر تشدد کرکے ہلاک کرنےکے واقعےکا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق  ملزم وارث علی کے خلاف بھی 295 بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو ہلاک کرنے کے مرتکب افراد کے خلاف ایف آئی آر سیل کردی گئی ہے اور واقعے میں  ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

گزشتہ روز ننکانہ صاحب کے علاقے واربرٹن میں مشتعل افراد نے تھانے پر دھاوا بول کر توہین مذہب کے ملزم کو تھانے سے نکال کر تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا۔

واقعے پر وزیراعظم شہبازشریف، نگران  وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی نے واقعےکا سخت نوٹس لیا تھا،  واقعے پر ڈی ایس پی ننکانہ اور ایس ایچ او تھانہ واربرٹن کو معطل کر دیا گیا