مانسہرہ(بیورورپورٹ)تھانہ سٹی پولیس نے ساس کو گن پوائنٹ پر لو ٹنے والا اشتہاری ملزم دوسال بعد گرفتارکرلیا
دوسال دو ماہ قبل پولیس تھا نہ سٹی کی حدود میں پیٹرول پمپ کے قریب کوٹکے کے رہائشی ملزم غفور شاہ ولد محمد شاہ اپنی ساس کو باندھ کر اس کے ھاتھ سے سونے کے کڑے، کانوں کی بالیاں گلے کی چین، 35ہزار سے زائد نقد رقم چھین کر فرارہوگیا تھا۔
پولیس تھانہ سٹی نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مارے مگر ملزم پولیس کی گرفت میں نہ آسکا ۔ پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والا بالآخر پولیس کے ہتھےچڑھ گیا