راولپنڈی:خفیہ ایجنسی کا جعلی اہلکاراور ڈاکو عوام کےہتھے چڑھ گئے

راولپنڈی ( اسٹاف رپورٹر) راولپنڈی میں خود کو خفیہ ایجنسی کا اہلکار ظاہر کرنے والے ملزم کو شہریوں نےپکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ایک ڈاکو بھی شہریوں کے ہاتھوں پکڑا گیا

تھانہ پیر ودھائی میں ایک شخص نے آکر بتایا کہ اس کےبھائی کی گیس ایجنسی کی دکان پر عنایت نامی ایک شخص آیا جس نے اپنے آپ کو خفیہ ایجنسی کا اہلکار بتایا اور تین سو روپے کی ڈیمانڈ کی ۔ شبہ ہونےپر اسے پکڑلیا گیا ہے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

دوسرا واقعہ بھی تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں پیش آیا جہاں ایک ڈاکو ایک شخص سے نقدی چھین کر فرار ہورہا تھا لیکن لوگوں نے اسے قابو کرلیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے