اسلام آباد(اُمت نیوز)ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 62 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے ، جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کے گیارہ اعشاریہ آٹھ کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت تین ہزار ایک سو41روپے 29 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 2 روپے 26 پیسے مہنگی ہوگئی، نئی فی کلو قیمت 266 روپے 21 پیسے تک پہنچ گئی ہے