اسلام آباد(اُمت نیوز) ا وگر نے گیس کی قیمت میں 112 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گھریلو صارفین کو پروٹیکٹیڈ اور نا پروٹیکٹڈ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پروٹیکٹڈ کیٹیگریرز کے چار سلیبسز بنا دیئے گئے ہیں
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں ماہانہ 25 مکعب میٹر کے صارفین شامل ہیں جبکہ 50 مکعب میٹر، 60 مکعب میٹر اور 90 مکعب میٹر ماہانہ کے صارفین بھی پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔
اوگرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گیس گی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہو گا۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بھی 22 روپے سے زائد کا اضافہ کیا ہے جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔