لاہور(اُمت نیوز) پی ٹی آئی کے کارکنان اور رہنماؤں کی زمان پارک آمد کا سلسلہ بند ہوچکا ہے اور وہاں لگے کیمپس ویرانی کا منظر پیش کرنے لگے۔
اس صورتحال کے پیشِ نظر مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زمان پارک کے باہر لگے کیمپس ہٹانے شروع کر دیے ہیں۔
اس دوران تحریک انصاف کے باقی لیڈران بھی زمان پارک سے غائب نظر آتے ہیں۔
یہاں تک کہ پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی جانب سے بھی کیمپ سمیٹا جاچکا ہے۔