راولپنڈی، ٹول پلازہ پر فائرنگ سے حساس ادارے کے 3 ملازم زخمی

راولپنڈی(اُمت نیوز)اسلام آباد ٹول پلازہ پر فائرنگ کی زد میں آکر حساس ادارے کے تین ملازم زخمی ہوگئے ہیں
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں پیش آیا ۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد کی چوکی حمیداں میں درج کرلیاگیا ہے۔
مقدمہ متن کے مطابق گزشتہ رات 2بجکر 39منٹ پر تین گاڑیاں مرسڈیز، پراڈواوربلیک ویگو داخل ہوئیں۔ بیریئر اوپن نہ ہونے پر گارڈ نے کیش لائین سے گزرنے کا کہا
گاڑیوں میں بیٹھے افراد گارڈ اور ٹی او سی کو مارنا شروع کردیا۔ پولیس نے کارروائی کرکے 9ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
دوسری جانب اسلام آباد ٹول پلازہ پر فائرنگ کرنے والے 9ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو تھانہ مورگاہ پولیس نے گرفتار کیا
گرفتار ملزمان میں سید محسن، علی اکبر، عبدالرشید، شہزاد علی، زاہد علی شامل ہیں، پولیس ذرائع کاکہناہے کہ گرفتار ملزمان میں ابرار، عامر، وقار گل اور اکرم علی بھی شامل ہیں۔