راجن پور(اُمت نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ شروع ہو گئی ہے۔
ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے محسن لغاری، ن لیگ کے عمار اویس لغاری، پیپلز پارٹی کے اختر حسن گورچانی اور دیگر کے درمیان مقابلہ ہے۔
سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر جدید آلات سے حساس پولنگ اسٹیشنز کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 193 راجن پور میں پولنگ کا وقت صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہے۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 204 ہے۔
حلقے میں میں مرد ووٹرز کی تعداد 206495 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 709 ہے۔ این اے 193 میں 237 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جبکہ رینجرز کے 200 جوان بھی کوئیک رسپانس فورس ڈیوٹی پر ہیں۔