200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو وفاق کی جانب سے ریلیف مل رہا ہے، فائل فوٹو
200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو وفاق کی جانب سے ریلیف مل رہا ہے، فائل فوٹو

عدالتی نظام پر بڑا سوالیہ نشان لگ گیا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیشی میں بلانے پر عدالتوں پر حملہ کرنیوالوں کی ضمانتیں منظور کر لی جاتی ہیں، عدالتی نظام پر بڑا سوالیہ نشان لگ گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر دروازہ ٹوٹنے پر ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج یہ روایت قائم کی گئی کہ عدالتوں پر حملہ آور ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کو لاہور ہائیکورٹ بلائے تو حملہ کرتے ہیں، انہوں نے دھرنے کے دوران پولیس اہلکاروں کے سر پھوڑے، عمران خان کو جس کور ٹ میں بلایا گیا تو وہاں تماشا لگایا۔ عمران خان کے پاس فارن فنڈنگ کا کوئی جواب نہیں، مخالفین پر کرپشن کا الزام لگانے والے کے پاس اپنے جرائم کا جواب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج عدالتی نظام پر بڑا سوالیہ نشان لگ گیا۔ نوازشریف نے اپنے خلاف کیسز کے دوران جوڈیشل کمپلیکس میں کتنی ہی پیشیاں بھگتیں، لیگی کارکنان نے ایک گملہ بھی نہیں توڑا۔