مریم نوازنے کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت کردی
عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی لانے والے کرداروں کے نام بتائیں،کارکنوں کو ہدایت
عمران خان کی آج شکل دیکھنا چاہتی ہوں۔آج کیا سوچتا ہوگا۔فائل فوٹو
ساہیوال(امت نیوز)مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کارکنوں کو وہ الیکشن کی تیاری کرنے اورعوام سے رابطے بڑھانے کی ہدایت کردی۔
مریم نواز نے ساہیوال میں مرکزی تنظیم کے اجلاس میں خطاب میں کارکنوں کو ہدایت کی کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی لانے والے کرداروں کے نام بتائیں۔
مریم نے کہا کہ جتنی بڑی تعداد میں خواتین اور نوجوان تنظیمی کنونشنز میں آرہے ہیں، یہ اصل تبدیلی ہے، عوام کو مسائل سے نکالنے میں تاریخی کردار ادا کرنا ہے