اسلام آباد(امت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی ، وزیراعظم نے موسم گرما میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کی بھی ہدایت کی
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت رواں سال موسمِ گرما میں بجلی کی فراہمی اور پاور سیکٹر کے مختلف منصوبوں پر جائزہ اجلاس ہوا
اجلاس میں شہباز شریف نے رواں سال موسمِ گرما میں کم سے کم لوڈشیڈنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران سحور و افطار میں کوئی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ۔ سرکاری عمارتوں کی سولرائیزیشن کی رفتار کو تیز کیا جائے۔
وزیراعظم نے تھر مٹیاری پانچ سو کے وی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے عمل میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام مقررہ مدت میں پورا کیوں نہیں ہوا، مںصوبے میں غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔
شہباز شریف نے این ٹی ڈی سی بورڈ کی ازسر نو تشکیل کی بھی ہدایت کی۔