لاہور: مسلم لیگ نون کی چیف آگنائزر مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ باہر نکلو بزدل آدمی، قوم شیراور گیڈر کا فرق جان گئی۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی زمان پارک آمد پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم ن لیگ نے چیف آگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ”باہر نکلو بزدل آدمی“، قوم شیر اور گیڈر کو پہنچان گئی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے، جب کہ گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے۔
شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے اور گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے!
باہر نکلو بزدل آدمی!
لیڈر اور گیڈر کا فرق جان گئی قوم 🙌#عمران_گھبرانا_نہیں pic.twitter.com/KaARnqXK4p
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 5, 2023
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ میں بتایا کہ پولیس ٹیم توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے لئے زمان پارک پہنچی تھی۔