اسلام آباد(اُمت نیوز)پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقاریر ، بیانات اور گفتگو نشر کرنے پر عائد پابندی کو ایمنڈا نے مسترد کرتے ہوئے اسے بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ایمنڈ نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہرشخص کو قانونی ضابطوں کے مطابق تقریر اور تحریر کی اجازت دیتا ہے
جس کی خلاف ورزی کی صورت میں ریاست اوراداروں کو کارروائی کا مکمل قانونی حق حاصل ہے
پاکستان کے تمام ٹیلی ویژن چینلز جہاں پیمرا کے قواعد وضوابط کے پابند ہیں وہیں عوام تک معلومات کی رسائی بھی انکی ذمہ داری ہے۔
پیمرا کے قواعد کے مطابق ٹیلی ویژن چینلز کا اپنا ادارہ جاتی مکینیزم اور موثر تاخیری نظام بھی موجود ہے، کسی چینل کی جانب سے اگراس معاملے میں دانستہ یا نادانستہ کوتاہی برتی گئی ہوتو بھی قانون موجود ہے، لیکن اس آڑ میں تمام ٹیلی ویژن چینلز کو کسی بھی سیاسی رہنما کی تقریریا گفتگو نشرکرنے سے روکنا خود ایک غیرقانونی عمل ہے