راولپنڈی:(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 26 واں میچ آج راولپنڈی میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیمیں 12 پوائنٹس پر بند ہیں اور قلندرز اعلی رن ریٹ کی وجہ سے سرفہرست ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ رات راولپنڈی میں 25ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے کامیاب تعاقب دس گیندیں باقی رہ کر دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔