عمران خان کو قتل کرنے کی تیاری ہے، مراد سعید کا انکشاف

لاہور(اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مراد سعید کا کہنا ہے کہ سب کو پتہ ہے کہ امپورٹڈ حکومت اور سہولت کار جس طرح واٹر کینن کا استعمال کیا اور شیلنگ کی ۔
مراد سعید کا کہنا ہے کہ پوری قوم جانتی ہے کہ یہ عمران خان کو راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔یہ عمران خان کی گرفتاری نہیں بلکہ عمران کو قتل کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کی سب سے بڑی گواہی یہ ہے کہ جو لوگ عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش بھی کی اور سازش میں شریک ہیں۔
ہم سب سے یہ سمجھتے ہیں کہ یہ لندن میں مفرور اور اشتہاری بیٹھا ہو اور وہ یہاں پر اس کی کمٹمنٹ دے دیں کہ آپ کی خواہش کی تکمیل ہو گی۔ اس طرح پاکستان نہیں چلے گا۔ آئین اور قانون کے مطابق چلے گا۔