علاقے میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے ہیں،فائل فوٹو
علاقے میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے ہیں،فائل فوٹو

گلستان جوہر میں قبضہ مافیا کے خلاف پھر آپریشن،جلاؤ گھیراؤ شروع

کراچی: گلستان جوہر میں قبضہ مافیا کے خلاف پھر آپریشن کیلیے کے ڈی اے کی ٹیم علاقے میں پہنچ گئی،آپریشن شروع ہونے سے قبل ہی اہل علاقہ سڑکوں پر آگئے۔

گلستان جوہر بلاک دس میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے، کے ڈی اے اینٹی انکروچمنٹ کی ٹیم کے پہنچنے اور تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ہونے سے قبل ہی مشتعل افراد کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ شروع کردیا گیا ہے، خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد سڑکوں پر آگئی ہے۔

کے ڈی اے کی ٹیم کی جانب سے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے، علاقے میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے ہیں، اور پولیس رینجرز اور کے ڈی اے کی ٹیم کچھ فاصلے پرہی رک گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 14 مارچ کو بھی گلستان جوہر میں کے ڈی اے کی جانب سے تجاوزات کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کے افراد نے اینٹی اینکروچمنٹ سیل کی ٹیم پر حملہ کردیا تھا۔