اسلام آباد(اُمت نیوز) یورپی یونین کے سفیروں سےپاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور زین قریشی شامل تھے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات آسٹریلوی سفیر کی رہائش گاہ پر ہوئی جہاں یورپی یونین کے سفیر بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پاکستان کی موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی قیادت نے یورپی ممالک کے سفرا کو مختلف معاملات پر اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔