لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے وہاب ریاض سے ملاقات کی اور انہیں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر برائے کھیل بننے پر مبارک باد پیش کی ۔
کپتان بابر اعظم نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں وہاب ریاض کے دفتر آکر ملاقات کی اور انہیں نگراں حکومت پنجاب کا مشیر بننے پر مبارکباد دی۔
بابر اعظم نے نئی ذمہ داری سنبھالنے پر وہاب ریاض کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے وہاب ریاض کھیلوں کے فروغ کےلئے بہترین کام کریں گے۔
اس موقع پر مداحوں نے بابر اعظم کو گھیرا اور اُن کے ساتھ سیلفیز بنوائیں۔
King Babar Azam departs after meeting Sports advisor to CM Punjab, Wahab Riaz👑#BabarAzam pic.twitter.com/j3sHns5wAp
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) April 6, 2023
مشیر کھیل نگران حکومت پنجاب ویاب ریاض نے بابر اعظم کو پنجاب ہاکی چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ۔وہاب ریاض اور بابر اعظم کا مل کر پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ رمضان گیمز میں تعاون پر بابر کا مشکور ہوں۔ کرکٹ سمیت پاکستان میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔
بابر اعظم نے وہاب ریاض کے ساتھ کھیل اور کھلاڑیوں کی ترویج کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کا یقین دلایا۔ بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں موجود ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے