تحریک انصاف کے مزید 146 رہنماؤں پر بیرون ملک جانے کی پابندی
تحریک انصاف کے مزید 146 رہنماؤں پر بیرون ملک جانے کی پابندی

پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال مکمل ، پی ٹی آئی کا وائٹ پیپرجاری کرنے کا فیصلہ

لاہور: پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )نے وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج پی ڈی ایم حکومت کیخلاف وائٹ پیپرجاری کریں گے ،عمران خان ویڈیو لنک خطاب کے دوران وائٹ پیپر جاری کریں گے ، وائٹ پیپر میں حکومت کی ناقص گورنس ،حکومت کےظلم وستم اوردیگر ایشوز کو اجاگر کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 9 اپریل کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے دستبردار ہونا پڑا۔