ڈسکہ میں خواتین پر بہیمانہ تشدد،2 کی جان گئی،2 کی حالت نازک

ڈسکہ : ڈسکہ میں خواتین پر بہیمانہ تشدد کے 4 مختلف واقعات میں 2 کی جان چلی گئی اور 2 کی حالت نازک ہے۔

پہلے واقعے میں سسرال والوں نے خاتون کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دوسرے واقعے میں شوہر نے نئی نویلی دلہن کو زہر دیدیا، افسوسناک واقعہ پسرور کے گاؤں میں پیش آیا۔

تیسرے واقعے میں عید پر بچوں کےکپڑے مانگنے پر خاوند نے بیوی پر اس قدر ڈنڈے برسائے کہ وہ موت کے منہ میں چلی گئی، چوتھے واقعے میں ڈسکہ کی رہائشی خاتون نے شوہر کے تشدد سے تنگ آ کر خود کو آگ لگا لی۔ پولیس نے خاتون کو ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا۔