جسٹس عمر عطا بندیال سمیت 4 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج

چاروں ججز کو عہدے سے ہٹایا جائے ، چاروں ججز مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں، درخواست گزار

               
April 10, 2023 · |, اہم خبریں, قومی
 پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ درست قرار پایا تو نیب قوانین کے خلاف فیصلہ کالعدم ہوجائے گا، فائل فوٹو 

میڈیا  کی تنقید کو ویلکم کرتے ہیں، فائل فوٹو

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت 4 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال ،جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجاز الاحسن او رجسٹس مظاہر نقوی کے خلا ف شکایت درج کروائی گئی ہے ، درخواست سردار سلمان ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے دی گئی،جس میں استدعا کی گئی ہے کہ چاروں ججز کو عہدے سے ہٹایا جائے ، چاروں ججز مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں، چاروں ججز نے آرٹیکل 209 کی خلاف ورزی کی ہے.

غلام محمود ڈوگر اور صوبائی انتخابات کیس میں ججز نے مس کنڈکٹ کیا ۔ شکایت کی کاپیاں سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر ممبران کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں ۔