ٹوئٹر کی فروخت کیلئے ایلون مسک کو گاہک کی تلاش

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)دنیا کی مشہورمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرکے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ انہیں اگر کوئی مناسب خریدارملا تو ٹوئٹرکو فروخت دوں گا۔
بی بی سی کو انٹرویو میں ایلون مسک نےبتایاکہ کام زیادہ ہونے کے سبب میں کبھی کبھی اپنے دفتر میں ہی سوجاتا ہوں۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے ٹویٹرملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرنے کے حوالےسے کہا کہ جب انہوں نے ٹوئٹر خریدا توکمپنی میں ملازمین کی تعداد آٹھ ہزارکے قریب تھی اور اب یہ تعداد کم ہوکر لگ بھگ 1500 رہ گئی ہے،اس میں مجھے کوئی خوشی نہیں ہوئی بلکہ یہ ایک تکلیف دہ عمل تھا لیکن ہمارے پاس کوئی دوسرا آسرا نہیں تھا کیونکہ ہم دیوالیہ ہو سکتے تھے۔
ایلون مسک نے اپنی متنازع ٹویٹس کے حوالے سے کہا کہ میرے خیال سے مجھے رات تین بجے کے بعد ٹویٹ نہیں کرنی چاہیے،اگر آپ کچھ ایسا ٹویٹ کرنے جا رہے ہیں جو متنازع ہوسکتا ہے تو اُسے ڈرافٹ میں محفوظ کرلیں اور پھر اگلے دن دیکھیں کہ کیا آپ اسے اب بھی ٹویٹ کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ کار کمپنی ٹیسلا اور راکٹ فرم اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نےٹویٹر کو گزشتہ سال 44 بلین ڈالرز میں خریدا تھا۔