مہنگائی کے مارے عوام کیلئے پٹرول مزید 10 روپے مہنگا

اسلام آباد(امت نیوز)حکومت نے ماہ صیا م میں بھی عوام کا نہ بخشا۔آئی ایم ایف کے دباؤ پر پٹرول مزید 10 روپے مہنگا کردیا جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ اس حوالے سے گزشتہ رات پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد فی لیٹر قیمت 272 روپے سے بڑھ کر282 ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ کا کہناتھاکہ ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بغیرکسی ردوبدل کے برقرار ہیں۔پٹرول مہنگا