تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی

لاہور( امت نیوز ) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی، افتخار احمد کی 24 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگ رائیگاں گئی، قومی ٹیم 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 159 رنر بنا سکی۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کیویز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ٹام لیتھم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیرل مچل 33، ول ینگ 17 ، چیڈ باؤس7 اور جیمز نیشیم 10 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ مارک چیپ مین 16 اور راچن رویندرا 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2،2 جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 159 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 6، کپتان بابر اعظم نے 1 ، فخر زمان نے 17، صائم ایوب نے 10، شاداب خان نے 16، عماد وسیم نے 3، شاہین آفریدی نے 6 ، فہیم اشرف نے 27 رنز کی اننگ کھیلی۔

خیال رہے کہ پاکستان کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔