بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)چین کے دارالحکومت بیجنگ کےاسپتال میں آگ لگنے سے مریضوں سمیت 21افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیجنگ کے ضلع فینگ شائی میں واقع ایک اسپتال میں منگل کو چینی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے اسپتال کے ایک بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔
Patients use bed sheets to escape #Beijing hospital fire
Atleast 21 confirmed dead till now pic.twitter.com/swKwaSefJL
— #DextrousNinja (@Ninja0179048354) April 18, 2023
چائنا ڈیلی کے مطابق آگ کی وجہ سے جھلس کر مریضوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 71 مریضوں کو اسپتال سے بحفاظت نکال لیا گیا۔
ڈیڑھ گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں کامیاب ہوئے، مگر ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک اسپتال کی عمارت کے بڑے حصے کو شدید نقصان پہنچ چکا تھا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور متعلقہ محکمے اس سلسلے میں تحقیقات کررہے ہیں۔