گجرات(امت نیوز) بھارت میں ایک ناقابلِ یقین واقعے میں میاں بیوی نے دیوتا کے سامنے اپنی قربانی دیتے ہوئے اپنی گردنیں کٹوالیں ۔38 سالہ ہیموبھائی مکوانا اور ان کی 35 سالہ بیوی ہنسابن نے گلوٹین جیسا نظام بنایا جس میں بھاری بلیڈ گردن پر گر کر اسے تن سے جدا کردیتی ہے۔ دونوں میاں بیوی نے کوشش کی کہ سر الگ ہوکر سامنے چوکور خانے میں بھڑکتی آگ میں جاگرے جوڑےنے اس کے لیے ایک بھاری بلیڈ ڈور سے باندھا تھا جو ہلانے پر اوپر سے نیچے آگر ا۔ دونوں نے بھاری بلیڈ سے بندھی رسی کو ہلایا تو وہ تیزی سے نیچے آگری جس سے گردنیں کٹ گئیں۔
تفتیشی پولیس اہلکار نے اندراجیت سن جدیجہ نے بتایا کہ یہ واقعہ گجرات کے ضلع راجکوٹ کے علاقے ونشیا میں ہفتے کی رات اور اتوار کی دوپہر کے درمیان پیش آیا ہے۔ واردات سے قبل میاں بیوی نے اپنے بچوں کے نام تحریر چھوڑی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے بچوں کا خیال رکھا جائے۔پولیس کے مطابق جوڑے نے اس کے لیے باقاعدہ تیاری کی تھی۔
انہوں نے سب سے پہلے مٹھائی اور پھول رکھے۔ اس کے بعد ایک چوکور قطعے میں آگ بھڑکائی، تاکہ سر اس آگ تک پہنچ جائیں۔مرنے والوں کے لواحقین نے بتایا کہ ایک برس سے دونوں میاں بیوی اسی جگہ پوجا کے لیے جمع ہوتے تھے اوران کا زیادہ تر وقت اسی مصروفیت میں گزرتا تھا۔پولیس نے اس واقعے کو خودکشی اور حادثاتی موت قرار دیا ہے۔