وائرل وڈیو کے پاکستانی بزرگ نے مویشی بیچ کر عمرہ کیا

حب (نمائندہ امت) مدینہ منورہ مسجد نبویﷺ میں ہاتھ میں عصا اٹھاکر چلنے والے 80سالہ بزرگ بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے رہائشی نکلے ۔قادر بخش مری بلوچ کی چند روز قبل وڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوئی تھی ۔

وہ بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے ساکران کے عبدالرحیم مری بلوچ گوٹھ کے  رہائشی ہیں

نمائندہ امت سے بات کرتے ہوئے قادر بخش مری بلوچ نے بتایا  کہ عمرہ ادائیگی کیلئے میرے پاس پیسے تک نہیں تھے اپنے مال مویشی بیچ کر پائی پائی کرکے رب کے حضور میں نے حاضری دی۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی اور سعودی سمیت کافی لوگوں نے میری مدد کی یہ اللہ پاک کامجھ پر کرم ہے کہ مجھے اقوامی سطح پر کافی شہرت دی ہے جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کے لوگ مجھے مبارکباد دینے کیلئے آتے ہیں جس کی مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وڈیوز وائرل ہونے کے بعد عرب ممالک سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں اچھی شہرت حاصل کی میں زندگی کے باقی دن بھی مدینہ منورہ میں گزرنا چاہتا ہوں

اس موقع پر وہاں پر موجود ان کے خاندان کے لوگوں نے بتایا کہ سعودی حکومت نے قادر بخش مری بلوچ اور ان کے بیٹے  جو سعودی عرب میں موجود ہیں کاپاسپورٹ بھی منگوایا ہے تاکہ قادر بخش مری بلوچ کو حج بھی سعودی حکومت کرائے