گورنر خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کیلیے درخواست دائر

April 26, 2023 · |, قومی
کابینہ کے اراکین کا چناؤ وزیراعلیٰ اور ان کی قیادت کا اختیار ہے،فائل فوٹو

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کو عہدے سے ہٹانے کیلیے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ گورنر کے پی نے اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی، انہیں عہدے سے ہٹایاجائے ،گورنر نے اسمبلی تحلیل کے 90 روز گزرنے کے باوجود الیکشن تاریخ نہیں دی ،آئین کے مطابق گورنر نگران حکومت قیام کے بعد الیکشن تاریخ دینے کا پابند ہوتا ہے ۔