راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ٹیمیں پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کیلئے آج سے مدمقابل آئیں گی۔سیریز کے پہلے دو میچز 27 اور 29 اپریل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں ۔اگلے تین میچز 3، 5، 7 مئی کو کراچی میں ہوں گے۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 سے قبل گرین شرٹس کو اگست اور ستمبر میں ایشیاکپ جبکہ افغانستان کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلنے ہیں۔ جس سےمیگا ایونٹ کی تیاریوں کا موقع ملے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کی ٹاپ 8 ٹیموں کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، کیویز 24 میچوں میں 16 فتوحات کے ساتھ سرفہرست ہیں،پاکستان 21 میچوں میں 13 فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔