سیالکوٹ: خواجہ آصف نے کہاہے کہ آنے والا بجٹ عوام دوست بجٹ ہو گا،بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے ، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کریں گے ،آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں ۔
لیگی رہنما خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا کون سا لانگ مارچ آج تک کامیاب ہوا، انہوں نے ایک لانگ مارچ کسی کے کہنے پر کیا جو وزیرآباد آ کر ٹھس ہو گیا،عمران خان شوق سے احتجاج کریں ہمارے سر سے اتریں، جو دل کرتا ہے کر گزریں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ثاقب نثار ہی نہیں تحریک انصاف کی لیڈر شپ بھی بے نقاب ہو گئی، مافیا تو یہ ہے جو ٹکٹ کے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے پکڑ رہا ہے۔ عمران خان نے وزیرآباد کا لانگ مارچ کسی کے کہنے پر کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب نئے سہولت کار ملے ہوئے ہیں، خود ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگائی ہوئی ہے۔ مافیا تو یہ ہے جو ٹکٹ کے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے پکڑ رہا ہے۔ ثاقب نثار کا بیٹا ایک کروڑ 20 لاکھ میں ٹکٹ بیچ رہا تھا۔ ثاقب نثار نے ٹی وی پر تسلیم کیا یہ ان کے بیٹے کی آڈیو ہے، وہ نوازشریف کی دشمنی میں بہت دور نکل گئے۔