ریاض (نیٹ نیوز) اسٹارفٹ بالر اور پیرس سینٹ جرمین کے فارورڈ لیونل میسی بغیر بتائے چھٹی جانے پر دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا گیا۔
میسی کو ہوم گراؤنڈ پر لورینٹ کے خلاف 3-1 سے شکست کے بعد ٹیم کے ساتھ پریکٹس کرنی تھی لیکن اس کے بجائے وہ سعودی عرب روانہ ہوگئے جس کے بعد ان کی معطلی کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ وہ 21 مئی کو 21 مئی کو Auxerre کے خلاف میچ میں ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق کلب کی جانب سے معطل کیے جانے والے میسی اس دوران پیرس سینٹ جرمین کی جانب سے 2 میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
گزشتہ سال قطرمیں ارجنٹائن کو فٹبال ورلڈکپ جتوانے والے میسی معطلی کے دوران نہ تو ٹریننگ کرسکیں اور نہ ہی اس دوران انہیں کسی قسم کے معاوضے کی ادائیگی کی جائے گی۔
فرانسیسی روزنامے کے مطابق میسی سعودی عرب سے واپسی پر اپنے پی ایس جی معاہدے کی تجدید نہیں کریں گے، وہ 3 جون کو سیزن ختم ہونے تک کلب کے لیے دستیاب ہوں گے۔
فی الحال اس معطی پر میسی کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا گیا ہے۔
لیونل میسی نے گزشتہ سال سعودی حکام کے ساتھ 25 ملین پاؤنڈ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے تاکہ وہ مملکت کے سیاحتی سفیر بن سکیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق میسی اپنے معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دورہ کرنے کے لیے پیرس سینٹ جرمین کے تربیتی کیمپ میں شریک نہیں ہوئے۔
واضح رہے کہ مئی 2022 میں بھی سعودی عرب کا دورہ کرنے والے میسی نے دوستوں کے ہمراہ جدہ میں ایک سالانہ تہوارمیں بھی شرکت کی تھی۔