عمران خان کی رہائی کی صورت میں مسلم لیگ ن بھرپور احتجاج کرے گی۔ فائل فوٹو
عمران خان کی رہائی کی صورت میں مسلم لیگ ن بھرپور احتجاج کرے گی۔ فائل فوٹو

"ٹانگ پر دباؤ ریلی میں شرکت کرنے سے نہیں آتا؟ مریم نواز کا طنز

لاہور: مسلم لیگ( ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی خرابی صحت پر  ٹوئیٹ کر دیا ۔ اپنے ٹوئیٹ میں مریم نواز نے کہ”ٹانگ پر دباؤ ریلی میں شرکت کرنے سے نہیں آتا؟ یا صرف عدالت میں پیش ہونے سے آتا ہے؟”

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خرابیٔ صحت کے باعث شوکت خانم ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آرام نہ کیا تو عمران خان کی متاثرہ ٹانگ میں سوجن بڑھ سکتی ہے،سوجن بڑھنے سے انفیکش کا خطرہ ہے، سوجن سے انفیکشن ہوا تو دوبارہ آپریٹ کیا جائے گا۔