کراچی :پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی تبادلہ منڈیوں میں جمعہ کے روز 23 پیسے کمی کے بعد ڈالر 283 روپے 59 پیسے پر بند ہوا ۔
کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر 25 پیسے سستا ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 287 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 283 روپے 82 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔