کراچی : گلشن سے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ایکسچینج ایجنٹ گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے نے گلشن اقبال سے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 غیر قانونی ایکسچینج ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ہزاروں امریکی ڈالرز اور لاکھوں روپے پاکستانی کرنسی برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 10 ہزار امریکی ڈالر،1950000 روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بر آمد کر لی گئی۔

گرفتار ملزمان میں محمد ثاقب اور عامر حسین شامل ہیں۔ ملزمان کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔