کوئٹہ (امت نیوز)بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کا انتہائی مطلوب دہشت گرد بھتے کی رقم کی تقسیم پر آپس کے جھگڑے میں مارا گیا۔
دہشت گرد آسا عرف مُلّا کی ہلاکت دہشت گرد گروپوں میں لڑائی کے نتیجے میں ہوئی، ہلاکت بی ایل ایف کے دوگروپوں میں بھتے اور تاوان کی رقم کے جھگڑے پر فائرنگ سے ہوئی۔
دہشت گرد آسا کے سر کی قیمت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 40 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی اور وہ خاران اور شور میں دہشت گردکارروائیوں میں ملوث رہا
دہشت گرد آسا بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پرکام کرنے والے مزدوروں کے قتل، ایرانی کنٹینرپر حملوں میں بھی ملوث تھا۔
ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسزپربارودی سرنگ حملے، دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہااور وہ آئی ای ڈی بنانے کا بھی ماہر تھا۔
ہلاک دہشت گرد محمد آساپربلوچستان کےمختلف علاقوں میں 5 سےزائدمقدمات درج تھے