لاہور (امت نیوز) لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں ہونے والے دنگل میں گوجرانوالہ کے پہلوان زمان انور جانی نے رستم پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا
فائنل میں زمان انور جانی پہلوان کا مقابلہ بہاولپور کے آصف موچی پہلوان کے ساتھ تھا۔
پاکستان کے اس سب سے بڑے دنگل کو دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دونوں پہلوانوں نے سبقت پانے کے لیے کئی داؤ پیچ لگائے تاہم 30 منٹ تک کشتی برابر رہنے کے بعد فاتح کا فیصلہ پوائنٹس پر ہوا۔
منصفین نے پوائنٹس کی برتری ملنے پر زمان انور جانی کو رستم پاکستان کا حقدار ٹھہرایا۔ رستم پاک وہند بشیر بھولا بھالا ، حامد خان پہلوان اور عثمان شاہد پہلوان نے منصف کشتی کے فرائض انجام دئیے۔ فاتح پہلوان کو 10 لاکھ روپے انعام دیا گیا جبکہ رنرز-اپ پہلوان کو 5 لاکھ روپے انعام ملا۔