ایران میں توہین مذہب پر 2افرد کو پھانسی دیدی گئی

تہران (امت نیوز)ایران میں توہین مذہب کے جرم میں 2 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔

ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ کے مطابق دونوں افراد کو قرآن پاک کی بےحرمتی اور توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت دی گئی ۔

صدر اللّٰہ فاضلی اور یوسف مہر داد نامی مجرموں  کو آج صبح تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

دونوں افراد سوشل میڈیا پر بھی مذہب اسلام سے متعلق توہین آمیز پیغامات کی ترویج کرتے تھے، دونوں میں سے ایک   نے مارچ 2021 میں دوران سماعت اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا