چٹاگرام( اُمت نیوز) پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیش انڈر 19 کو دوسرے ون ڈے میں 78 رنز سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔
چٹاگرام کے ظہور احمد چودھری سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی، پاکستان انڈر19 نے ازان اویس کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں271 رنز بنائے۔
جواب میں بنگلا دیش انڈر 19 ٹیم 47 اوورز میں 193 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، شہاب جیمز 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے،عادل بن صدیق نے40 رنز بنائے۔
2nd One-Day – Bangladesh U19 v Pakistan U19 at Zahur Ahmed Chowdhury Stadium, Chattogram
Pakistan beat Bangladesh by 78 runs.
Pakistan: 271-10 (50 ov)
Bangladesh: 193-10 (47 ov)Scorecard: https://t.co/jNITZS38Wz #PakistanFutureStars pic.twitter.com/29T7gc43tO
— Pakistan Cricket Live (@TheRealPCB_Live) May 8, 2023
پاکستان انڈر19 کی طرف سے محمد اسمعیل نے دس اوورز میں46 رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں، ایمل خان، علی اسفند اور عرفات منہاس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔