اسلام آباد(اُمت نیوز)ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان سے منتقل نہیں ہوگی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو واضح پیغام دیدیا۔
رواں سال پاکستان میں شیڈولڈ ایشیا کپ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان سےمنتقل نہیں ہوگی اور بھارت کے میچز کیلئے ہائبرڈ ماڈل کے علاوہ کوئی اور فارمولا قبول نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دبئی میں ایشین اور انٹرنیشنل کرکٹ حکام سے ملاقات کے دوران ایشیا کپ، ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی سے متعلق معاملات پر اہم بات چیت کی ہے۔