سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست سماعت کیلیے مقررکردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 15 مئی کو سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 14 مئی کو انتخابات کے معاملے پرسپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کررکھی ہے ۔