ایشیاکپ کی اعصابی جنگ کا ڈراپ سین کل متوقع

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ایشیاکپ کی اعصابی جنگ کا ڈراپ سین کل متوقع ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے 15 مئی تک جواب دینے کا کہا ہے،بنگلا دیش نےدوران اے سی سی اجلاس میں کہاکہ پاکستان کےبغیر ایشیاکپ نہیں ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ سے میرے اچھے تعلقات ہیں، معلومات ہیں کہ وہ آئی سی سی کا سربراہ بننا چاہتے ہیں۔ ایشیاکپ کس ملک میں کھیلاجائےگا یہ سوال جےشاہ سےکرنا چاہیے۔دوران انٹرویو نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ ماڈل کا حل پاکستان اور بھارت کےدرمیان سیاست کو باہرنکال دےگا، احمدآباد سے مسئلہ نہیں، بھارت جہاں کہےگا وہاں کھیلیں گے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ اگلے سال ایشین کرکٹ کونسل کا سربراہ بن سکتاہوں،میری معلومات کےمطابق جے شاہ آئی سی سی سربراہ بننا چاہتےہیں۔