اسلام آباد (امت نیوز) صدرمملکت ڈاکڑعارف علوی نے اپنےایک بیان میں کہا ہےکہ یقین ہے ہم درگزرکے ساتھ تنازعات حل کرنے میں کامیاب ہوں گے،سب پرزوردیتا رہا ہوں کہ موجودہ صورتحال کا حل تلاش کریں،گزارش ہے ٹھنڈے اور گہرے سانس لیں۔
صدرمملکت نے کہا آج کی کوئی بھی سیاسی جماعت کبھی بھی پاکستان مخالف نہیں رہی ، نہ ہی وہ غداروں پر مشتمل ہے،مایوسی اورمحرومیوں کی وجہ سے ہماری تاریخ میں سب کی جانب سے زیادتیاں کی گئیں۔میں تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیتا ہوں کہ وہ دوبارہ سوچیں۔ٓ
صدرمملکت نےکہا ہے کہ وہ قومیں عظمت حاصل کرتی ہیں جو تاریخ سے سبق سیکھتی ہیں،تاریخ سے سبق نہ سیکھنے والے وقت کی ریت میں ذروں کی طرح فراموش کردیئے جاتے ہیں۔روزمرہ کے واقعات اورسخت بیان بازی لوگوں کی سوچ کو دھندلا دیتی ہے۔
عارف علوی نے مزید کہا پاکستانی تاریخ میں دھونس اورزبردستی کی ایک طویل تاریخ ہےجو بارباردہرائی گئی،جماعتوں اوررہنماؤں کو غداراورریاست مخالف قراردینےکی ہماری طویل تاریخ 1951ءمیں راولپنڈی سازش کیس سے شروع ہوتی ہے۔
صدرمملکت نےمزید کہا کہ ہماری سیاسی تاریخ میں بہت سے تجربات کیے گئے اور بہت سی قلابازیاں کھائی گئیں،یہ تمام پالیسیاں ایک سنجیدہ،وسیع البنیاد ،جامع اورتزویراتی عمل کی بجائے مقتدر لوگوں کی سوچ پرمبنی تھیں۔