لاہور: جہانگیر ترین نے کور کمانڈر ہاﺅس اور جی ایچ کیو پر حملے کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھا کر اندر گئے ، یہ انہیں کے ورکرز ہیں ، ماضی میں لوگوں کو سزائیں دی گئیں لیکن کوئی ایسی حرکت کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، اس کی کوئی معافی نہیں ، امید ہے جن لوگوں نے یہ پلان کر کے کروایا ہے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، یہ پاکستان کی آئندہ تاریخ کیلیے بہت اہم ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے کور کمانڈر ہاﺅس اور جی ایچ کیو پر حملے کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے بلکہ بہت زیادہ دکھ ہے ، جناح ہاﺅس کے ساتھ کس قسم کا برتاﺅ کیا گیا، کون ایسے لوگ ہیں جن کی ایسی سوچ ہے کہ یہاں پر آکر وہ یہ کام کر سکتے ہیں، اپنے دوست کو کہہ رہاتھا کہ یہ کام ہو گیا، ہم نے ساری زندگی پاکستان میں گزاری ہے، ایسا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاکہ کورکمانڈر میں ایسی حرکت کی جائے ۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ کروایا ہے اور جنہوں نے یہ کیا ہے ، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، اللہ لوگوں کو عقل اور سمجھ دے ، ایسی چزیں قومی اثاثے کے ساتھ نہیں کر سکتے، اس کی کوئی معافی نہیں ہے ، امید ہے جن لوگوں نے یہ پلان کر کے کروایا ہے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، یہ پاکستان کی آئندہ تاریخ کیلیے بہت اہم ہے ۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ 75 سالوں میں کسی نے ایسا سوچا بھی نہیں ، ذوالفقار علی بھٹو کو سزا دی گئی ، بینظیر کو شہید کر دیا گیا ، نوازشریف جیل میں تھے ، مریم نواز ملنے گئیں تو انہیں وہاں گرفتارکر لیا گیا، جیل میں رکھا ، ایسی ایسی لوگوں کو سزائیں دی گئیں مگر کبھی کسی نے ہمت نہیں کی اور سوچا نہیں ایسی حرکت کرنے کا، کسی کے گھر میں گھسنا ہماری تہذیب نہیں ۔