ممبئی (اُمت نیوز) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میس کی رونمائی کردی گئی، بھارت کے شہر ممبئی میں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے میس کی رونمائی کی۔
آسٹریلیا اور بھارت نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے، دونوں ٹیموں کےدرمیان فائنل 7 جون کو لندن کے اوول سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
بھارت نے مسلسل دوسری بار ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے، گزشتہ سال نیوزی لینڈ نے بھارت کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست دی تھی۔