بحرین نےلبنان کے ساتھ سفارتی نمائندگی دوبارہ شروع کر دی

بحرین(اُمت نیوز)بحرین نےلبنان کے ساتھ سفارتی نمائندگی دوبارہ شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ "قیادت کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مملکت بحرین نے جمہوریہ لبنان کے ساتھ سفیروں کی سطح پر سفارتی نمائندگی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ قدم دونوں ملکوں اور ان کی عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے بحرین نے 30 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ اس نے لبنانی سفیر کو اگلے 48 گھنٹوں کے اندر سرزمین چھوڑنے کا کہ دیا ہے۔ یہ اقدام لبنانی حکام کی جانب سے جارحانہ بیانات کے بعد کیا گیا تھا۔