لاڑکانہ (اُمت نیوز)پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا عمران خان سے لاتعلقی کا سلسلہ جاری ہے،لاڑکانہ سے عمران خان کی آل ٹیم آؤٹ ہوگئی ۔ لاڑکانہ سے پی ٹی آئی رہنماؤں جہانگیر اکبر عربانی اور عدیل احمد حالی نے 40 ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے،ایڈووکیٹ جہانگیر اکبر عاربانی اور عدیل احمد حالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں،پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان پی ٹی آئی سے مایوس ہیں کیونکہ پی ٹی آئی نے سندھ کو ترجیح نہیں دی۔ دوسری جانب ڈیرہ غازی خان سے اہم سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی،تونسہ سے حافظ طاہر احمد قیصرانی،امام بخش قیصرانی اور عرفان گردیزی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔حافظ طاہر قیصرانی کی مخدوم احمد محمود کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی، سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئربخاری،دوست محمد کھوسہ،عبدالقادر شاہین بھی ملاقات میں موجودتھے،حافظ طاہر احمد قیصرانی تونسہ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑینگے۔