بلاوایو (اُمت نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 133 رنز سے شکست دیدی۔
زمبابوے کے شہر بلاوایو میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کے 15 ویں میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی پوری ٹیم 325 رنز بناکر آخری اوور میں آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے دیموتھ کرونارتنے نے103 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 103 رنز بنا کر شاندار سنچری سکور کی جبکہ سدیرا سمارا وکرما 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 31 ویں اوور میں ہی مخص 192 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، سری لنکا کے دیموتھ کرونارتنے پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔