غزہ: مغربی کنارے کے علاقے جنین کے پناہ گزین کیمپ میں سرچ آپریشن کے دوران نامعلوم جانب سے آنے والی گولی لگنے سے اسرائیلی اہلکار ہلاک ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ 44 گھنٹے تک جاری رہنے والے محاصرے کے دوران اسرائیلی فوج کا ایک افسر گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
اہلکار کی ہلاکت پر خوف زدہ اسرائیلی فوج نے اسی وقت محاصرہ ختم کرکے فوجی بیس کی راہ لی۔ 44 گھنٹے جاری رہنے والے سرچ آپریشن میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 12 فلسطینی نوجوان شہید جبکہ 120 زخمی ہوگئے تھے۔