سویڈن( اُمت نیوز)سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف بڑا احتجاج کیا گیا، مظاہرین اسٹاک ہوم کے مرکز میں واقع مقامی مسجد کے سامنے جمع ہوئے اور ہزاروں افراد نے ہاتھوں میں قرآن پاک اٹھا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی، جو قرآن کی بے حرمتی کے خلاف سراپا احتجاج تھے۔
سرائے عالمگیر میں سویڈن کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور شہریوں نے جی ٹی روڈ پر بیٹھ کر قرآن پاک کی تلاوت کی۔
قرآن خوانی میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ سویڈن کا سفارتی بائیکاٹ کیا جائے۔